اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ خارجہ نے وزیرِاعظم کو وزارت خارجہ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔