وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حافظ نعمان کی ملاقات

188

لاہور۔10جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حافظ نعمان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بجلی کی طلب و ترسیل اور بجلی چوری کے سدباب کیلئے لیسکو کے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین لیسکو نے وزیرِ اعظم کے سولرائیزیشن کے منصوبے پر لیسکو کی حدود میں عملدرآمد بالخصوص گرڈز اسٹیشنز کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا۔