28.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کاپی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کاپی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر ،پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔2جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر قائد محمد نواز شریف، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ نواز کی کامیاب امیدوار حناء ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604250

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں