وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

173
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں اللہ کو پیارے ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔