وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سکھر ملتان موٹروے پر ٹریفک حادثے پر دلی دکھ اورتعزیت کا اظہار

89
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین کی ملاقات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سکھر ملتان موٹروے پر ٹریفک حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی ٰجاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی صحت یابی اور جاں بحق افراد کے سوگواراں کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی