31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیاہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحومہ کہ بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا غم والدہ جیسی نعمت سے محرومی ہے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالی عامر الیاس رانا کی والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور مرحومہ کے سوگوران کو صبر جمیل عطا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں