وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا طورخم کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

130
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے طورخم کے نزدیک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ریسکیو کا کام تیز تر کرنے اور شاہراہ کی جلد از جلد بحالی کی بھی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔