- Advertisement -
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ہدایت اللہ خان کے گھر گئے اور والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے مرحوم والد حاجی پیر محمد خان کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344762
- Advertisement -