23.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سینئر رکن ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار و مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603760

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں