لاہور۔6اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نواب شاہ کے قریب کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکپریس کے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے ریلوے حکام کو حادثےکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعاکی ۔وزیرِ اعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ریلوے حکام کو حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلوے، ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکاروں کی مسافروں کی بروقت امدادی کوششوں کو سراہا۔