19.8 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیاہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس دھماکہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے واقعہ کی فوری تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں