وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی

67
Prime Minister
Prime Minister

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی ۔ پرائم منسٹر آفس کے پریس ونگسے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو بھی۔ تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔