اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ بات ہفتہ کودورہ ترکیہ کے دوران انقرہ میں دولسارانجنئیرنگ کے چئیرمین عرفان آکرسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی ، عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.
۔وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔