وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

167
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو سربراہ جمعیتِ علماءِ اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمن بھی موجود تھے۔

وزیرِاعظم نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی، ا ن کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔