وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت ، کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

126
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےشہید بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی صحت یابی کی دعا کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ کم سن بچوں پر حملہ آور ہونے والے بزدل دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق نہیں،ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔