اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کاظم خان کو صدر، غلام نبی چانڈیو کوسیکریٹری جنرل، ایاز خان کو سینئر نائب صدر اور تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
امید ہے کونسل کے نو منتخب عہدیداران پاکستان میں صحافتی قدروں کی حفاظت اور اعلی صحافتی معیار کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پر امید ہیں کہ سی پی این ای کی نو منتخب قیادت اپنی تنظیم کے ذریعے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے،خوش آئند امر ہے کہ آج آزادی صحافت کے دن سی پی این ای کی نئی قیادت منتخب ہوئی ہے، پر امید ہیں کہ وہ صحافت کی آزادی کیلئے اپنا مثبت و مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔