وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی

66

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے ہفتے کو افغانستان پہنچا دی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق امدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول اور 450 کلو چینی شامل ہے،امدادی اشیا کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔