وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کیلئے روانہ

267
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کیلئے روانہ

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کیلئے روانہ ہوگئے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے وزیرِ اعظم کو ترکیہ روانگی کے وقت رخصت کیا۔

وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ان کے حالیہ صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم ترکیہ میں ترک سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے