وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت اور دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

212
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت اور دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر جو بائیڈن سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔