اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہو کر آگ پر قابو پانے کیلئے کاروائیوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے،یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔