وزیرِ اعظم کا لانس نائیک محمد صابر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

277

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لدھا، جنوبی وزیرِ ستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد صابر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے اس عظیم سپوت کی ملک و قوم کیلئے قربانی پر اسے خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنی بقاء کیلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے عظیم سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔