26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو...

وزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات

وزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کیااور استور میں سیلابی صورتحال کی تفصیلات کا جائزہ لیا،انہوں نے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے فینہ گاؤں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پُلّوں کا متبادل راستہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کئے جائیں،ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں