24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم کی امریکی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی...

وزیرِ اعظم کی امریکی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں امریکی صدر سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

- Advertisement -

عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں