وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات شروع کر د یئے

82

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا ہے ،

جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر پی ٹی اے نے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کو ایسے عناصر پر جرمانہ عائد کرنے ہدایت کی ہے .جون کے آخر تک اس حوالے سے تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے۔

سلمان صوفی نے کہا کہ تشہیری میسیجز کو وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار موبائل فون صارف کو دےدیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ مزید اصلاحات کیلئے اگلے ماہ، جولائی میں صارفین کی کانفرنس میں مزید تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کر ان کا اطلاق کیا جائے گا۔ سلمان صوفی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔