وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا صحافی زاہد فاروق ملک کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

99
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے روز نامہ میٹرو واچ کے چیف ایڈیٹر اور معروف صحافی زاہد فاروق ملک کی والدہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک تغزیتی بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ والدین کی اہمیت کسی بھی عمرمیں کم نہیں ہوتی، زاہد ملک اپنی جنت سے محروم ہوگئے ہیں ، اللہ تعالی ان کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔