- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یونان کے وزیرِ خارجہ جیورگوس گیراپیٹریٹس سے بات چیت کی، یونانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کے دوران یونانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے کثیر الجہتی فورمز پر قریبی رابطے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595489
- Advertisement -