جدہ۔9مئی (اے پی پی):وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
جدہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔