وزیرِ مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ کی نمازِ جنازہ اداکر دی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

سیالکوٹ۔ 25 جنوری (اے پی پی):وزیرِ مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع وریو میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ سابق وفاقی وزیر چوہدری عبد الستار مرحوم کی زوجہ، رکن پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی کی والدہ اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی کی چچی تھیں۔ نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قانونی شخصیات کے علاوہ قومی …

سیالکوٹ۔ 25 جنوری (اے پی پی):وزیرِ مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع وریو میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ سابق وفاقی وزیر چوہدری عبد الستار مرحوم کی زوجہ، رکن پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی کی والدہ اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی کی چچی تھیں۔

نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قانونی شخصیات کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔شرکاء نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔