- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان میں سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کٹلری کی مصنوعات تیار کررہے ہیں۔ وزیر آباد کو ”سٹی آف کٹلری “ کا اعزاز حاصل ہے صرف وزیر آباد میں 500 سے زائد ادارے کٹلری مصنوعات تیار کرتے ہیں اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے ”یونیڈو“ کی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد میں تیار کردہ مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں جو دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کی جارہی ہیں کٹلری کی ملکی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 90 ملین ڈالر ہے جبکہ کٹلری کا شعبہ وزیر آباد کے 25 ہزار سے زائد مقامی افراد کو روز گار فراہم کررہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3276
- Advertisement -