وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایبٹ آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے خطاب

119
APP72-02 ABBOTTABAD: May 02 - Minister of State for IB&NH Ms. Marriyum Aurangzeb along with Deputy Speaker National Assembly Murtaza Javed Abbasi talking to Abbottabad Electronic Media Association in Havilian. APP

وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایبٹ آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، ترقی کے مخالف 2018ءکے انتخابات میں ناکام ہو ں گے،کرپشن کے جھوٹے نعرے لگا کر پاکستان کی ترقی کاراستہ نہیں روکا جاسکتا،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات اور تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والوں نے ا پنے دور حکومت میں عوامی خدمت کا کوئی کام نہیں کیا، ہزارہ کے لوگوں سے وزیر اعظم نواز شریف کی محبت کی ترجمانی ہزارہ ڈویژن میں پچھلے تین سال سے شروع کردہ منصوبے ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم نے کے پی کے کو اپنی ترجیح بنایا، وزیر اعظم کا ہزارہ ڈویژن کو موٹروے، گیس پائپ لائن، ڈرائی پورٹ، ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن اور ہسپتال کا قیام تحفہ ہے جو صوبائی حکومت دینے میں ناکام ہوئی، صوبائی حکومت کے قائدین پاکستان کی ترقی کو روکنے ، فساد برپا کرنے اور جھوٹے الزامات لگانے میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم کے پی کے عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں، صحافیوں کے تحفظ ، فلاح و بہبود کے لئے بل کے مسودہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منگل کو ایبٹ آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔