وزیر اطلاعات شبلی فراز کی نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پرمسلمانان عالم کودلی مبارکباد

89

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے ‏نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کےمبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپؐ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمینؐ بن کرتشریف لائے،بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کےدرس سے روشنا س کرایا۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معاشرتی مسائل کاحل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے تصور پر فلاحی مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، ایسی ریاست جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور مساوات کی حقیقی روشنی سب کو میسر آئے