وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا ٹویٹ پیغام

77
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج (اتوار کو) نوجوان طالبعلم شہید اعتزاز حسن کی برسی ہے جس نے ہنگوکے سکول میں خود کش حملے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے 100طالبعلموں کی زندگی بچائی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی 2 اتوار اور پیر کی درمیانی شب شہید اعتزاز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈاکومنٹری نشر کرے گا۔ٹویٹ کے آخر میں وزیر اطلاعات نے تمام شہیدوں کو سلام پیش کیا ۔