وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عدلیہ مخالف تقاریر کی ویڈیوز جاری کر دیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین کی منافقت بے نقاب

210
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف تقاریر کی ویڈیوز جاری کر دیں تاکہ ان کی منافقت کوبے نقاب کیا جاسکے۔

ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ’’منافق اعظم‘‘ قرار دیا۔ اس ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے عمران خان کی عدلیہ مخالف تقاریر کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں مختلف مواقع پر عمران خان عدلیہ پر کئے گئے طنز کو دکھایا گیا ہے