وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

67
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کر کے منفی سوچ کا ثبوت دیا ہے، ہم نے مذاکرات کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بھارت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ، عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے، پاکستان آج تاریخ کی درست سمت پر کھڑا ہے، پاکستان کرتارپور بارڈر کھولنے کے لئے تیار ہے، امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد امریکہ نے اپنی سوچ تبدیل کی ہے، اگربھارت اپنی سوچ تبدیل نہیں کرنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے، ہم چاہتے ہیں سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچیں، سعودی عرب سی پیک میں سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہے، ہم 70 سال سے لڑ رہے ہیں، پاکستانی پرچم کی عظمت کے لئے لاکھوں لوگ شہید ہوئے ہیں، ہمارے لئے اپنے ملک کی عزت و احترام سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے