وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کالاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب

106

لاہور۔22ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کا مقصد پاکستان سے جنگ نہیں بلکہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے، بھارتی قیادت کوبخوبی علم ہے کہ جنگ کی صورت میں بھار ت کے اندر اقتصادی و سیاسی خلفشار پیدا ہوگا، بھارت میں صرف بائیس فیصد عوام وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کے حامی ہیں باقی اکثریتی عوام ان سے نالاں ہے، جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف پاکستان ہے، ہمارے پاس اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، اس لئے تحریک آزادی کشمیر کےلئے مستحکم طاقتور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، مقبوضہ وادی کے ہر گلی کو چے میں پاکستان کے پر چم لہرائے جارہے ہیں، تحریک آزادی عروج پر ہے لیکن بھارتی افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے جو انسانیت اور قانون و آئین کےلئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی پیدا کر کے اسے اقتصادی ترقی کی را ہ سے ہٹانے کا خواہاں ہے ، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے کبھی ممبئی اورکبھی پٹھان کوٹ جیسے خود ساختہ واقعات پیدا کرکے مذاکرات سے فرار چاہتا ہے،اب بھارت ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے آبی ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی ترقی کےلئے آبی ذخائر کا ہونا ازحد ضروری ہیں اس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے