لاہور۔22ستمبر(اے پی پی ) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے جب تک ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتی اس وقت تک ہمارا سانس لینامشکل ہے۔ہم مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں ہماری کوئی شرائط نہیں بھارت کوبھی اس مسئلے کے …
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کا لاہور میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر ناصر حسین ڈار کے ظہرانہ سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر(اے پی پی ) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے جب تک ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتی اس وقت تک ہمارا سانس لینامشکل ہے۔ہم مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں ہماری کوئی شرائط نہیں بھارت کوبھی اس مسئلے کے حل کےلئے کوئی شرط نہیں رکھنی چاہئے۔ وہ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر ناصر حسین ڈار کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزےر اطلاعات و سےاحت آزاد کشمےر مشتاق منہاس ، وزےر تعلےم پنجاب رانا مشہود بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ کشمیریوں کو مضبوط پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا آزادی کیلئے جان مال اور عزت تین چیزیں درکار ہوتی ہیں وہ کشمیری دے رہے ہیں کشمیری جنگ نہیں چاہتے کیونکہ جنگیں تباہی لاتی ہیں بھارت بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا وہ صرف جنگی ماحول پیدا کرکے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے اگرپھربھی جنگ مسلط کی گئی تو کشمیر اور گلگت بلتستان فرنٹ پر ہوگا۔







