وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاجی ریلی سے خطاب

166
APP06-08 ISLAMABAD: July 08 – Prime Minister AJ&K Raja Farooq Haider talking to media persons during protest rally on the occasion of 2nd martyrdom anniversary of Kashmiri leader Burhan Wani. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔08 جولائی(اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عالمی برادری کو پاکستان سے سیاسی اور سفارتی یک جہتی کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے دوہرا معیار اپنانا نہیں چاہئے ، عالمی برادری کوکشمیر کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے ، کشمیری عوام جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی گولہ باری کا مقابلہ کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں کہ مظلوم کشمیری ی قابض فوج کا کشمیر سے قبضہ ختم کر کے چھوڑیں گے ۔ وہ اتوار کو کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر اسلام آباد احتجاجی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر آل پاکستان حریت کانفرنس کے متعدد رہنماءبھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے ہر پلیٹ فارم پر سیاسی اور اخلاقی حمایت کی امید ہے،برہان وانی جیسے نوجوانوں کی قربانیوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔