وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب

353

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا٫ ہے کہ 72 برسوں سے کشمیر ی ان آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں، گزشتہ44 دن سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید و بند کیا گیا ہے، دس ہزار خواتین کی عصمت دری اور دس ہزار بچوں کو یتیم کر دیا گیا، جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ44 دن سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید و بند کیا گیا ہے۔ 72 برسوں سے کشمیر ی ان آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔دو لاکھ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار خواتین کی عصمت دری اور دس ہزار بچوں کو یتیم کر دیا گیا۔ ہزاروں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا۔کشمیر کے بعد بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہے۔ کشمیری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جھگڑا نہیں ہے نہ ہی دو ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا۔ راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں اْمیدہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے کانفرنس کے انعقاد پر دونوں اعتراف کے کشمیری چیئرمین سینیٹ کے شکرگزار ہیں ۔ اب تک مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں ۔ وزیراعظم سے کہا تھا کہ کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہوگا ۔ بھارت خود کو خطہ میں ابھرتی ہوتی فوجی اور استعماری قوت سمجھتا ہے۔