مظفرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 15اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ کی کال دے دی ۔یوم سیاہ کے موقع پرآزاد کشمیر بھر میں جلسے ،جلوس اور احتجاجی ریلیاں منعقد کر کے اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کی طرف دلائی جائے گی ۔یوم سیاہ …
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے بھارت کے یوم آزادی پر 15 اگست کوآزاد کشمیر میں یوم سیاہ کی کال دے دی

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 15اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ کی کال دے دی ۔یوم سیاہ کے موقع پرآزاد کشمیر بھر میں جلسے ،جلوس اور احتجاجی ریلیاں منعقد کر کے اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کی طرف دلائی جائے گی ۔یوم سیاہ کے موقع پر دارلحکومت مظفرآبادمیں احتجاجی ریلی سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور آزاد کشمیر کے دیگر سیاسی زعما ءخطاب کریں گے ۔یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی جلسے ،جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔








