وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مرکزی انجمن تاجران کے وفدسے گفتگو

مظفر آباد ۔03 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے معاملہ وفاقی سطح پر اٹھایا گیا ہے ۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے برابر لایا جائے گا۔ تعمیر نو پروگرام کے تحت مظفرآباد میں نئے لاری اڈے کی تعمیر ، سلاٹر ہاﺅس …

مظفر آباد ۔03 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے معاملہ وفاقی سطح پر اٹھایا گیا ہے ۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے برابر لایا جائے گا۔ تعمیر نو پروگرام کے تحت مظفرآباد میں نئے لاری اڈے کی تعمیر ، سلاٹر ہاﺅس کا قیام ، سبزی منڈی اور سرکلر روڈ کی تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ تعمیر نو کے منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ تعمیر نو کے فنڈز کی واپسی کے لئے وفاقی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔ شہر کے اندر مسائل کے حل اور شہر کو خوبصورت بنانے سمیت تعمیرو ترقی کے کاموں میں تاجر تعاون کریں ۔

Leave a Reply