وزیر اعظم آزاد کشمیر کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کے نام خط

223

مظفر آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے حکام کو یٰسین ملک کو ہسپتال داخل کرانے کیلئے کہیں جس کی تاکید ڈاکٹروں نے کی ہے۔