وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے (آج) ازبکستان روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ

119
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8 اور 9 نومبر کو منعقد ہونے والی 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند ازبکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ای سی او وژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ، کنکٹیویٹی، توانائی، سیاحت و اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وہ ازبکستان کی قیادت اور دیگر شریک رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔ بیان کے مطابق ای سی او کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لئے پرعزم ہے۔