اسلام آباد ۔ 12 مئی(اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران سجن جندال کا کوئی ذکر نہیں ہوا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سجن جندال وزیر اعظم کے دوست ہیں اور انہوں نے ذاتی دوست کی حیثیت سے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس حوالے سے گذشتہ روز شائع/ نشر ہونے والی خبر درست نہیں ۔