31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومضلعی خبریںوزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا...

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،شہدا کی قبروں پر دعا

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کی طرف سے شہری آبادی کیساتھ شہری املاک کو نشانہ بنائے والے مقامات کادورہ کیا اور تباہ و متاثرہ سرکاری املاک کو جلد ہی ان اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بھارتی گولہ باری سےشہید ہونے والوں کی قبروں پر جا کر دعا کی اور ان کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فتح پور تھکیالہ گئے اور وہ جگہ دیکھی جہاں بھارت کی شیلنگ کے دوران گولہ گرا۔اس کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کا بھارتی شیلنگ سے متاثرہ حصہ دیکھا ، اس ہسپتال میں دو شیل گرے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہسپتال کی مختلف وارڈز بھی دیکھیں اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات ،مہیا کردہ بجٹ ،بائیو میٹرک حاضری کے نظام اور موجود و خالی آسامیوں کے متعلق بریفنگ لی۔ ۔ انہوں نے کہا کہ طبی آلات اور سٹاف کی کمی نہیں رہنے دوں گا ڈاکٹرز کو حاضری یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ او پی ڈی کی چوبیس گھنٹے سروس یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز علاقے سے آنے والے مریضوں کے لیے حقیقی مسیحا بنیں ۔ڈیوٹی سے کوتاہی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ساڑھے آٹھ کروڑکے بجٹ میں تمام طبی سہولیات دی جائیں گی ۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر وقار احمد نور،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ،وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی ، ڈی ایچ او ،ایم ایس ،اے سی نکیال سیماب اسلم بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں