اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر اعظم نے صدر قربان گلی بردی محمدوف کی دعوت پر ترکمانستان کا دورہ کیا۔اشک آباد میں قیام کے دوران وزیر اعظم نے پائیدار ٹرانسپورٹ سے متعلق پہلی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان کے صدر نے کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی۔کانفرنس میں حکومتی سربراہان،وزرائ،نجی سیکٹر کے سربراہوں،سول سوسائٹی کے رہنماﺅں اوراقوام متحدہ کے حکام سمیت 1500شرکاءنے شرکت کی۔