لاہور ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ترکی کے مذہبی امور کے صدر میہمت گرمیز نے لاہور میں عالمی سیرت النبی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میہمت گرمیز کی امت مسلمہ کی خدمات کے حوالے سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا …
وزیر اعظم سے ترکی کے مذہبی امور کے صدر میہمت گرمیز کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ترکی کے مذہبی امور کے صدر میہمت گرمیز نے لاہور میں عالمی سیرت النبی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میہمت گرمیز کی امت مسلمہ کی خدمات کے حوالے سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل دین اسلام کی تعلیمات اور آنحضور کی سنت مبارکہ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں۔








