وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

179

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے ملاقات کی اور فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چوہدری عاصم نذیر نے مسعود ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ نعمان نے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔