اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے وزیر اعظم سے وفاقی وزرا کو پٹرول کی مد میں ملنے والی مراعات ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں فیصل سبزواری نے وزیر اعظم سے پر زور درخواست کی ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ضروری ہے کہ وفاقی حکومت، بشمول کابینہ اور گریڈ 18سے اوپر کے افسران کو دئیے جانے والے فیول کو روک دیا جائے یا خاطر خواہ کمی کی جائے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ اس فیصلے کی شروعات وفاقی کابینہ سے کی جائے۔