وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی اور وزارت صحت کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم سے وفاقی وزیر صحت کی ملاقات، ڈریپ لیبارٹر یز کی ڈبلیو ایچ او سے سرٹیفیکیشن پر بریفنگ دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی اور وزارت صحت کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر برائے امور عامہ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
سید مصطفی کمال نے وزیر اعظم کو ڈریپ کی لیبارٹریز کی ڈبلیو ایچ او سے سرٹیفیکیشن پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے صحت عامہ کے شعبے کی اصلاحات کے لئے سید مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا








