اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم منصوبے کے یونٹ ون کاافتتاح کریں گے۔ نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک پاور پراجیکٹ آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار سے عالمی معیار کا زیر زمین منصوبہ ہے ۔ واپڈا اور حکومت پاکستان کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی اس …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم منصوبے کے یونٹ ون کاافتتاح کریں گے۔ نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک پاور پراجیکٹ آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار سے عالمی معیار کا زیر زمین منصوبہ ہے ۔ واپڈا اور حکومت پاکستان کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ منصوبہ نیلم جہلم کنسلٹنٹس کامشترکہ منصوبہ ہے ، جس میں پانچ بین الاقوامی اور ملکی کمپنیاں شامل ہیں ، منٹگمری واٹسن ، ہرزہ ( یو ایس اے)، نور پلان انٹرنیشنل ناروے، نیسپاک پاکستان، ایسوسی ایٹڈ کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان اور نیشنل ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ ( این ڈی سی پاکستان) کنسورشیم میںشامل ہے۔ پہلے یونٹ کا 13 اپریل کو افتتاح ہو رہا ہے۔ ہائیڈو پاور پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چوتھے نظر ثانی پی سی ون میں 5237 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی تاکہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس منصوبے میں طالبات کے لئے ہائی سکول، سڑکیں، تفریحی پارک، پانی کی فراہمی کی سکیمیں ، گرڈ سٹیشن، بنیادی صحت کے مراکز، پل، پانی صاف کرنے کی سکیمیں اور واٹر شیڈ مینجمنٹ بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے سے سالانہ 5.150 ارب یونٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہو گی جس سے سالانہ 55 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا ۔








